ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن بائز ہائی اسکول میں سال رواں کی ایس ایس ایل سی بیاچ کی تاثرات سے پُرالوداعی تقریب کا اہتمام 

بھٹکل انجمن بائز ہائی اسکول میں سال رواں کی ایس ایس ایل سی بیاچ کی تاثرات سے پُرالوداعی تقریب کا اہتمام 

Thu, 12 Mar 2020 20:21:16    S.O. News Service

بھٹکل:12؍مارچ(ایس اؤ نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی انجمن بائز ہائی اسکول بھٹکل میں 12مارچ 2020بروز جمعرات کو خوبصورتی سے سجائے گئے ہائی اسکول ہال میں سال 2019-2020ایس ایس ایل سی بیاچ کی الوداعی تقریب کا انعقادکیاگیا۔

متعلم ازہد احمد ابن محمد اظہر کاڈلی کی تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز ہوا۔ متعلم محمد افنان ابن عبدالحمید شیخ نے ہدیہ نعت پیش کی۔ ازہد احمد اور ساتھیوں نے ترنم سے پُر الوداعی نظم پیش کی۔ جب کہ ایس ایس ایل سی کے طلبا نے بھی شکریہ کے طورپر خوبصور ت نظم پیش کی۔ وداعی بیاچ میں سے چند طلبا نے اپنے تعلیمی دور کے تاثرات پیش کرتے ہوئے انجمن اور اساتذہ کا شکریہ اداکیا۔

تقریب کی صدارت کرتےہوئے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نومنتخب صدر مزمل قاضیا نے طلبا سے کہاکہ طلبا امتحان کے  خوف سے باہر نکلیں ، اکثر دیکھاگیا ہے کہ طلبا امتحانات کانام سنتے ہی مرجھا جاتےہیں، ایک ڈر، خوف محسوس کرنےلگتے ہیں جب کہ امتحانات ایسے نہیں ہوتے۔ امتحانات میں وہی لکھنا جو کچھ ہم نے کلاس میں سیکھا ، سمجھاہے۔ دلی اطمینان کے ساتھ اپنی پڑھائی جاری رکھیں ، پریشان نہ ہوں، بس اتنا یاد رکھیں کہ جو کچھ پڑھا ہے سمجھا ہے وہی  امتحان  میں لکھنا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا کو امتیازی نمبرات سے  کامیاب ہونے کی دعا دی۔تقریب میں طلبا نے مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔ ہرایک متعلم کو میمونٹو سے نوازاگیا۔

ہائی اسکول کے  صدرمدرس عبداللہ عمر رکن الدین نے مہمانوں کا تعارف پیش کرتےہوئے استقبالیہ پیش کیاتو استاد جمیل احمد شریف نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری ، اسکول بورڈ سکریٹری عبدالواجد کولا وغیرہ موجود تھے۔


Share: